ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی مشکل مسئلے کے بارے میں آگاہی اور علم اس کے حل میں بے حد مددگار ثابت ہوتے ہیں۔دنیا بھر میں موجوداور ثابت شدہ معاشی اورمعاشرتی ترقی کے کامیاب ماڈلز کی مدد سے، ہم انفرادی اور سماجی خوشحالی کا ایک طریقہ کار ترتیب دیں گے۔ یہ سفر تین مراحل پر مشتمل ہو گا۔

کسی بھی سماجی مسئلے کی نشاندہی اور اس سے متعلقہ تمام ڈیٹا اکٹھا کرنا۔ 1
 اس کی وجوہات جاننے کے بعد مسئلے کے خاتمے کےلیے شعور اور آگاہی کی مدد سے منصوبہ بنانا۔ 2
نظریاتی اور عملی طور پر لوگوں کی رہنمائی کرکے ان کی مدد کرنا اور مسائل پر قابو پانا۔ 3

آگہی اورہماری ذمہ داری

معاشرےکاایک ذمہ دار شہر ی ہونے کے ناطےآپ تعاون فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم تلےبدلاؤ کے جذبے کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔
اپنی سوچ،کوشش اور توانائی کو بھر پور انداز میں استعمال لاکرشعور و آگاہی کو پھیلانے میں معانت فراہم کرنے سے جہاں معاشرےمیں مثبت سرگرمیاں پروان چڑھے گی وہی دوسروں کےحالات بدلنے کے لئے آپکا ریہ ضا کارانہ کردار اللہ کی مخلوق کیلئے بھی فائدہ مند رہے گا۔
اس مقصد کیلئے جہاں موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کے تمام ذرائع کواستعمال کیا جاسکتا ہے وہی ایک دوسرے کی معاونت کرکے معاشرے میں سدھار لانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں
شعور وآگاہی پھیلانے کیلئے ہمارا پلیٹ فارم اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مثبت تبدیلی تب ہی آسکتی ہے جب عوام میں بیداری ، معاشرے میں تعلیم اور خواندگی ہو،اس مقصد کیلئے مندرجہ ذیل طریقوں کو بھی استعمال کیا جائے گا۔

چند اہم منصوبہ جات

کاروبار کیسے چلانا ہے؟؟ 1
نوجوانوں کے لیے صحت کی تجاویز۔ 2
حاملہ خواتین کے لیے صحت کی تجاویز؟ 3
مصنوعات بنانے کے لیے مقامی پھلوں کا استعمال۔ 4
اساتذہ کی جدید علوم سےآگاہی کیلئے تربیتز 5
بزرگوں کو اولڈ ہوم سے نکال واپس گھروں میں لانا ؟ 6
پروفیشنل گریجویٹس کے لیے تین ماہ کاہنر مند کورس۔ 7
راستوں کو صاف کرکےاپنی گلی کو صاف رکھنے کی ترغیب دیناز 8
نفسیاتی مسائل پر رہنمائی فراہم کرنا؟ 9
.گٹکا، تمباکونوشی اور منشیات کی عادت کا خاتمہ 10
خاندانی مسائل اور مشاورت کیلئے رہنمائی فراہم کرناز 11
کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کی ترغیب دینا؟ 12
ٹریفک قوانین کی پابندی پرعمل درآمد کرنا۔ 13
شادی سے پہلے مشاورت کرناز 14
گھر کی دیکھ بھال بارے آگاہی فراہم کرنا؟ 15
حادثات سے بچاؤ کیلئے ڈرائیونگ کی آگاہی دینا۔ 16
پولیو کےخاتمہ میں کردار ادا کرناز 17
امن و امان کو فروغ دینا؟ 18
وبائی امراض بارےآگاہی دینا۔ 19
صاف پانی کی فراہمیز 20
سپورٹنگ ایجوکیشنکی فراہمی؟ 21
ماؤں اور بچوں کی صحت کے متعلق لیکچرز ۔ 22
آسمانی آفات سے بچاؤ کی تدابیرز 23
بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے والدین کی رہنمائی؟ 24
نوجوانوں کیلئے ویڈیو ایڈیٹنگ کورس اور اس کے علاوہ بھی بے شمار ایسے مسائل جن پر توجہ کی ضرورت ہے جبکہ فی زمانہ درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی آگاہی و ہنر کے متعلق نئے کورسز کوشامل کیا جائے گا۔
۔
25