ہم نے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو معاشی اور معاشرتی طور پر ایک مضبوط ملک بنانا ہے۔ 1
ہم تنازعات اور متنازعہ مسائل سے بچ کر ایک مثبت سوچ اور مشترکہ مسائل پر بات چیت کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ 2
ہم محنتی اور پرجوش افراد کی مدد سے اپنے فلاحی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ 3
اپنے شعبوں کے ماہر اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مالک افراد کی مدد سے ہم عوام میں شعور اورآگاہی عام کرنے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ 4
ہمارے دروازے ہر اس شخص کے لیے کھلے ہیں جو معاشرے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ 5
ہم ایک لچکدار تنظیمی ڈھانچہ قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں تمام لوگوں اور برادریوں کو کسی بھی شعبے کا انتخاب کرنے اور اس میں کام شروع کرنے کی اجازت ہو۔ 6
ہم س بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مثبت سوچ ، فکری ہم آہنگی، امن اور معاشی ومعاشرتی تبدیلی کی ضمانت ہے۔ 7
ہم کسی بھی طرح کے ایسے منصوبے شروع نہیں کرتے جن کیلئے رقم کی ضرورت ہو۔ 8
ہمارے ایجنڈوں میں پیسے یا مادیت پسند عناصر کا کوئی عمل دخل نہیں ہے کیونکہ ان میں جذبہ انسانیت اور خدمت خلق کی اہمیت زیادہ ہیں۔ 9