پھر چلا مسافر
گلگت بلتستان جس کا حسن ابھی زندہ (صفحات 175)
گلگت بلتستان کا کل رقبہ ستر ہزار مربع کلومیٹر سے زائد ہے اور ا س کی آبادی بیس لاکھ کے قریب ہے۔ یہ پاکستان کے انتہائی شمال میں واقع ہے۔ اس کی سرحد شمال میں چین، مشرق میں ہندوستان اور مغرب میں افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے ملتی ہے۔گلگت بلتستان کا شاندار قدرتی حسن ا سکی وجہ شہرت ہے۔یہاں موجود منفرد مناظر، سدا بہار جنگلات، سرد صحرا، برف پوش پہاڑ اور عظیم ثقافتی ورثے پر مشتمل پرکشش مقامات کی وجہ سے دنیا بھر سے سیاح ،کوہ پیما اور قدرتی مناظر سے محبت کرنے والے یہاں آتے ہیں۔
ڈاکٹرمحمد مشتاق احمد مانگٹ نے ان علاقوں میں چار سفر کیے جن میں انھوں نے چیلاس، گلگت، کریم آباد، علی آباد، سست بارڈر، خنجراب ، سکردو، خپلو، پھنڈر وادی ، دیو سائی پلین، شنگریلہ، التت بلتت قلعہ اور شگر قلعے کے علاوہ بھی کئی دلچسپ مقامات کی روداد اس کتاب میں شامل کی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو ا س علاقے کی تاریخ بھی جاننے کو ملے گی۔
ڈاکٹرمحمد مشتاق احمد مانگٹ صاحب نے قریہ قریہ گھوم کر اور الفاظ کے موتیوں کو پرو کر ایک ایسا مجموعہ تیار کیا ہے جسے پڑھنے والا یقیناً ان علاقوں کی خوبصورتی اور وہاں بسنے والے لوگوں کے رہن سہن کے بارے میں سب کچھ جان سکتا ہے۔سیاحت کا شوق بہت سوں کو ہوتا ہے لیکن ان میں سے کچھ ہی لوگ ہوتے ہیں جو حالات و واقعات کو قلم بند کر کے ایک ایسی تخلیق سامنے لاتے ہیں جو دوسرو ں کیلئے ایک گائیڈ بک کا کردار اد ا کر سکتی ہے۔ الفاظ کے چناؤ اور جملوں کے تسلسل سے کہیں ایسا محسوس نہیں ہو اکہ ربط ٹوٹا ہو۔
گلگت بلتستان کی سیاحت پر لکھی جانے والی یہ کتاب آنے والی نسلوں کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
Reviews
There are no reviews yet.