الف)۔ آپ اس تنظیم کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟:
تعاون فاؤنڈیشن پاکستان کی ویب سائٹ پر جائیں اور اپنے آپ کو ایسوسی ایٹ ممبر کے طور پر رجسٹرڈکروائیں۔منصوبہ جات کی فہرست سے اپنی دلچسپی کا منصوبہ منتخب کریں۔منتخب کردہ منصوبے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کریں۔اس کام کے لیے اپنے قریبی دوستوں کا ایک گروپ بنائیں ۔ا س منصوبے کے مطابق کام کرتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کو تعاون فاؤنڈیشن پاکستان کے سوشل میڈیا پر اپڈیٹ کریں اورایسا کرنے کے لیے دیے گئے راہنما اصولوں کا خیال رکھیں۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اپنے منصوبے کی ایک تفصیلی رپورٹ تعاون فاؤنڈیشن پاکستان کے میڈیا سیل تک پہنچائیں۔
ب)۔ ہمارے منصوبہ جات:
اگر آپ اپنی مقامی آبادی میں معاشی اور معاشرتی بہتری پیدا کرنے کا کوئی طریقہ تلاش کر رہے ہیں! آپ مہلک بیماریوں سے نبردآزماناخواندہ لوگوں کا دکھ اوردرد محسوس کرتے ہیں! آپ نوجوان نسل کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں! آپ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتے ہیں؟!
اگر ہاں تو آج ہی ہماری تنظیم میں شامل ہوں اور اپنی قوم کے فائدے کے لیے کام کرنا شروع کریں۔تعاون فاؤنڈیشن پاکستان کے ممبرز اس وقت اسکولوں، کالجوں اور فیکٹریوں میں بچوں کی نظر کی کمزوری کے ساتھ ساتھ تھیلیسیمیا سے بچاؤ بارے بیداری پیدا کرنے کے لیے کئی شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔
آپ ہماری ویب سائٹ پرموجودکسی بھی پروجیکٹ کا انتخاب کر کےآج ہی کام شروع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ہمارے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنا کوئی نیا پروجیکٹ شروع کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں لکھ کر آگاہ کرسکتے ہیں ، ہمیں آپ کے جذبے کے بارے میں جان کر ناصرف خوشی ہوگی بلکہ ہم آپ کو ضروری تعاون بھی فراہم کریں گے۔
ج)۔ چند اہم منصوبہ جات:
کاروبار کیسے چلانا ہے؟ | 1 |
نوجوانوں کے لیے صحت کی تجاویز | 2 |
حاملہ خواتین کے لیے صحت کی تجاویز | 3 |
مصنوعات بنانے کے لیے مقامی پھلوں کا استعمال | 4 |
اساتذہ کی جدید علوم سےآگاہی کیلئے تربیت | 5 |
بزرگوں کو اولڈ ہوم سے نکال واپس گھروں میں لانا | 6 |
پروفیشنل گریجویٹس کے لیے تین ماہ کاہنر مند کورس | 7 |
راستوں کو صاف کرکےاپنی گلی کو صاف رکھنے کی ترغیب دینا | 8 |
نفسیاتی مسائل پر رہنمائی فراہم کرنا | 9 |
گٹکا، تمباکونوشی اور منشیات کی عادت کا خاتمہ | 10 |
خاندانی مسائل اور مشاورت کیلئے رہنمائی فراہم کرنا | 11 |
کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کی ترغیب دینا | 12 |
ٹریفک قوانین کی پابندی پرعمل درآمد کرنا | 13 |
شادی سے پہلے مشاورت کرنا | 14 |
گھر کی دیکھ بھال بارے آگاہی فراہم کرنا | 15 |
حادثات سے بچاؤ کیلئے ڈرائیونگ کی آگاہی دینا | 16 |
پولیو کےخاتمہ میں کردار ادا کرنا | 17 |
امن و امان کو فروغ دینا | 18 |
وبائی امراض بارےآگاہی دینا | 19 |
صاف پانی کی فراہمی | 20 |
سپورٹنگ ایجوکیشن | 21 |
ماؤں اور بچوں کی صحت کے متعلق لیکچرز | 22 |
آسمانی آفات سے بچاؤ کی تدابیر | 23 |
بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئےوالدین کیلئے رہنمائی | 24 |
نوجوانوں کیلئے ویڈیو ایڈیٹنگ کورس اور اس کے علاوہ بھی بے شمار ایسے مسائل جن پر توجہ کی ضرورت ہے جبکہ فی زمانہ درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی آگاہی و ہنر کے متعلق نئے کورسز کوشامل کیا جائے گا۔ | 25 |