الفتنظیم سازی:

دنیا بھر سے ہر وہ شخص اس تنظیم کا حصہ بن سکتا ہےجو یہ یقین رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ حکمت کو بروئے کار لا کر لوگوں کی زندگیاں بدلی جا سکتی ہیں۔

ب)۔ ممبران کے لیے ضابطہ اخلاق:

تعاون فاؤنڈیشن پاکستان کے ممبران یہ سب کام اللہ رب العزت کے کنبے کی خدمت کے نقطہ نظر سے کریں گے اوراس کے اجر کی امید بھی اسی سے رکھیں گے۔ 1
اراکین کبھی بھی آپس میں اور بالخصوص اُن لوگوں پر تنقید نہیں کریں گے جن کی وہ اصلاح کرنا چاہتے ہیں۔ 2
اراکین مقامی ثقافت اور روایات کی پابندی کریں گے۔ 3
اراکین اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے دوسروں کی مدد کر سکتے ہیں۔ 4
ممبران گروپ میں کام کرنے کو ترجیح دیں گے۔ 5
جہاں بھی ممکن ہوا تعاون فاؤنڈیشن پاکستان کے ارکان ایک یونٹ تشکیل دیں گے اور باہمی مشاورت سے اپنا گروپ لیڈر اوراسکا نائب منتخب کرینگے ۔ گروپ لیڈر کا کردار ایک رہنماکی طرح ہوگاجبکہ فیصلے باہمی مشاورت سےکیے جائیں گے۔ 6
اراکین فنڈز جمع نہیں کریں گے کیونکہ تعاون فاؤنڈیشن پاکستان کوئی بھی ایسا کام نہیں کر رہی جہاں کسی عمارت کی تعمیر یا مالی مددمقصود ہو۔ 7
کسی بھی بنک میں کسی طرح کا کوئی بھی بنک اکاونٹ نہیں کھولا جائے گا۔ ہر ممبر اپنے اخراجات خود برداشت کرے گا۔ 8
اراکین کوئی بھی ایسا کام نہیں کریں گے جو اسلام کے بنیادی احکامات کے خلاف ہو گا۔ ا س کے ساتھ ساتھ ہم معاشرتی رسم و رواج کا بھی احترام کریں گے۔ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات اور احساسات کا بھی مکمل خیال رکھا جائے گا۔ 9