سماجی اور معاشی طور پر ترقی یافتہ قوم کا خواب اجتماعی شعور کی بیداری سے ہی پورا ہو سکتا ہے۔ہمارا یہ یقین ہے کہ ہر انسان اور معاشرے میں ترقی کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے اور یہ بالکل ممکن ہے ۔ ا س لیے کے فرد یا معاشرے کو مناسب رہنمائی، درست ماحول ، حوصلہ افزائی اورامید سے بھر پور زندگی کے ساتھ ساتھ دور رس سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔