پھر چلا مسافر
بھارت کے چار سفر حصہ چہارم (210 صفحات )
2005ء میں گیارہ افراد پر مشتمل (جن میں نو طالب علم اور دو اساتذہ تھے) ایک قافلہ دوستی بس کے ذریعے لاہور سے دہلی اور پھر دہلی سے آگرہ تاج محل کے دیدار سے مستفید ہوتے ہوئےاکبر کے مزار پر فاتحہ پڑھنے کے بعددہلی کے اہم مقامات کی سیر کرنے اور ہنسی خوشی دس دن بھارت میں گزار کر دوستی بس کے ذریعے ہی واپس لاہور آیا۔
اُس دورے میں بھارت کی مختلف انڈسٹریز کو دیکھنے کا موقع بھی ملا۔اُس سفر کی روداد ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ نے بڑی تفصیل سے لکھی ہے جو کہ نہایت ہی دلچسپ ہے ۔اس کتاب میں آپ کو اٹاری سے آگرہ تک ،راستے میں آنے والے اہم شہروں کا تعارف ، ان علاقوں میں جنم لینے والی شخصیات اور رونما ہونے والے حیران کن واقعات کا ذکر بھی تفصیلاًملے گا ۔
آپکو یہ بھی جاننے کا موقع ملے گاکہ مختلف شہروں کے ناموں کی تاریخ کیا ہے۔ پانی پت کا ذکر بھی ملے گا اور ریاست پٹیالہ کی بنیاد کیسے رکھی گئی، ا سکا تذکرہ بھی ۔
اس کتاب میں ان علاقوں کا بھی بتایا گیا ہے جہاں کبھی 20 فیصد سے زائد مسلمان رہتے تھے اور آج وہاں ایک فیصد مسلمان بھی نہیں ہیں ۔
یہ سب جاننے کے لئے آپ کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہئے۔
Reviews
There are no reviews yet.