الفویڈیوز کے ذریعے شعور و آگاہی:

تعاون فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت مختلف موضوعات پر ویڈیوز بناکر بھی آپ شعور و آگاہی کو پھیلا سکتے ہیں ۔
ان مختصر ویڈیوز کے لیے چند رہنما اصول وضع کیے گئے ہیں ۔ آپ سے گزارش ہےکہ ہماری رہنمائی فرمائیں۔ ان کو بہتربنانے کے لیے آپ کی تجاویز کا انتظار رہے گا۔

ب)۔ وڈیوز بنانے کے رہنما اصول:

عام فہم اردو زبان میں اپنی بات لوگوں تک پہنچائیں تاکہ عام لوگ بھی آپ کی بات سمجھ سکیںلیکن انگلش پربھی کوئی پابندی نہیں ہے ۔ 1
ان لیکچرز کا دورانیہ پانچ سے سات منٹ تک کا ہو گا۔ 2
ایسے موضوعات کا انتخاب کریں جن کا تعلق براہِ راست تعلیم و تربیت، علم و ہنراورمعاشرتی و معاشی ترقی کے ساتھ ہو۔ 3
معاشرتی و دینی اقدار کو ذہن میں رکھتے ہوئے گفتگو کریں۔ 4
لوگوں کی اس انداز میں ذہن سازی کریں کہ وہ سمجھ سکیں کہ ان کے اندر بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں جس کو بروئے کار لاکر وہ معاشی ومعاشرتی ترقی کا انفرادی اور اجتماعی خواب پوا کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ 5
لوگوں کو تیار کریں کہ وہ کسی بھی مسئلے کو جانیں اور اس سے متعلق معلومات حاصل کریں ،اس کی وجہ اور حل تلاش کریں اور ان سب کو علمی اور عملی رہنمائی بھی فراہم کریں۔ 6
دنیا میں ہونے والی تحقیق عام لوگوں تک پہنچائیں۔ 7
لوگوں کو تحقیق کے میدان میں آگے آنے کی ترغیب دیں۔ 8
انفرادیت کی بجائے باہمی تعاون کے ذریعے مسائل کی نشاندہی سے حل تک کی رہنمائی فراہم کریں۔ 9
روڈ شو 10