Taawun

ہاتھ صاف تو ہم صاف

دنیا بھر میں آج ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ ہاتھ دھونا حفظان صحت کے اصولوں میں وہ حیثیت رکھتا ہے جو کسی مضبوط عمارت میں بنیاد کی ہوتی ہے۔ آپ خود کو جتنی چاہے حفاظتی تہوں میں لپٹ لیں لیکن ہاتھوں کی گندگی کے باعث کوئی نہ کوئی بیکٹیریا آپکے جسم میں ضرور داخل ہو جائے گا۔

ہاتھ دھونے سے بے شمار بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جن میں سے کچھ اہم بیماریوں کا تذکرہ
:ذیل میں کیا گیا ہے

باقاعدگی سے ہاتھ دھونا اسہال اور آنتوں کی بیماریوں کی روک تھام یقینی بناتا ہے۔
بار بار ہاتھ دھونے سے آنکھوں کے انفیکشن سے بھی بچا جاسکتا ہے۔
صاف ستھرے ہاتھوں کی بدولت سانس کی نالی کے انفیکشن سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

آپ کو اپنے ہاتھ کتنی بار دھونے چاہئیں؟
یہ واضح ہے کہ آپ کو اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھونے چاہئیں لیکن روزانہ ہاتھ دھونے کا کوئی خاص وقت یا معیار نہیں ہے جسے آپ کو صحت مند رہنے کیلئے لازمی اپنانا پڑے گا بلکہ یہ سب آپ کے ماحول اور معمول پر منحصر ہے کہ آپ دن بھر کیا کر رہے ہیں۔ذیل میں درج چند چیدہ چیدہ امور کے
:بعد تو ہر صورت ہاتھ دھونے کا عمل یقینی بنائیں

ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد
کھانا چھونے یا کھانے سے پہلے
بیکٹیریا ٹرانسفر کرنے والی اشیاء(جیسے موبائل فون، عوامی استعمال کی گاڑیوں کا اسٹیئرنگ وہیل اور بظاہر گندے دروازے کی دستک وغیرہ) کے طویل استعمال کے بعد
چھینک یا کھانسی آنے کے بعد

ہاتھ دھونے کیلئے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے

ہاتھ دھونے کیلئے ترجیحاً گرم پانی کا استعمال کریں
صابن کا استعمال کرتے ہوئے ہاتھوں کو اچھی طرح رگڑیں
ہاتھ کی تمام سطحوں اور انگلیوں کو اچھی طرح دھوئیں
ہاتھ کو تھپتھپا کر خشک کرنے کی عادت اپنائیں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *