Uncategorized

آئیں حقداروں کو حق دیں

Solar plate distribute

الحمدللہ رب العالمین

اللہ رب العزت کا بے حد شکر ہے کہ ہم اس کی توفیق سے اپنی فیکٹری کے ساڑھے تین سو لوگوں میں 550 واٹ کی سولر پلیٹ تقسیم کرنے میں کامیاب ہوئے.

ہم نے اپنی فیکٹری کے تمام لوگوں کو یہ پلیٹ جس کی قیمت اب کوئی 30،000 کے قریب ہے، لے کر دی جسکی قیمت میں انھوں نے پانچ ماہ کی قسطوں میں واپس کی اور اس طرح یہ سب لوگ مستفید ہوئے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ اس وجہ سے ان کا بجلی کا بل کافی حد تک کم آئےگا، جو اس وقت پاکستان کے ہر شہری کا مسئلہ ہے۔

 اب ہم نے یہ اسکیم شروع کی ہے کہ ہم نقد خرید کر اپنے لوگوں کو سولر پلیٹس اسی قیمت پر تین ماہ کی قسطوں پر دیں گے۔

اس سے میں امید کرتا ہوں کہ ان لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہو جائیں گے۔

 میری آپ سے اپیل ہے کہ ہمیں لوگوں کی مشکلات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

اگر ہم ان کی مشکلات دور کرنے کی کوشش کریں گے تو اللہ رب العزت ہماری مشکلات دور فرمائے گا۔

 اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے آمین

میں تو ایسا سوچتا ہوں

ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ

تعاون فاؤنڈیشن پاکستان

Facebook Comments Box

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *