Taawun

مساجد کے نام کھلا خط اور وضو کے پانی کا دوبارہ استعمال

Reuse-of-ablution-water

میں نے یہ خط مساجد کے انتظامیہ کے نام لکھا ہے۔ آپ اس خط کو پرنٹ کر کے مساجد کے ذمہ داروں تک پہنچائیں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اسلام علیکم و رحمت الله و بر کا تہ

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ آپ کو آپ کے اہل خانہ کو اور آپ کے اردگرد بسنے والے لوگوں کو اپنی رحمت اور کرم سے نوازے اور ہر مشکل سے محفوظ رکھے۔ آمین

برادر محترم!

آپ کے علم میں ہے کے ملک عزیز کے اندر پانی کی روزبروز قلت ہوتی جا رہی ہے۔ اس کا اندازہ آپ اس بات سے کر سکتے ہیں لاہور شہر کے اندر جہاں آج سے چالیس سال پہلے تیس فٹ کے فاصلے پر زیر زمین پانی میسر تھا۔ اب یہ پانی ڈیڑھ سو فٹ سے بھی زیادہ گہرائی پر میسر ہےاور واسا کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف چھ سال بعد زیرزمین پانی کی سطح دو سو پچاس فت سے بھی زیادہ گہری ہو جائے گی۔ اس خط کے ذریعے میں آپ کی توجہ وضو کے پانی کو دوبارہ استعمال کرنے کی طرف دلوانا چاہتا ہوں۔ ایسا کرنے سے ہم پانی کی سطح کو مزید کم ہونے سے روک سکتے ہیں۔

میرا یہ اندازہ ہے کہ آپ کی مسجد میں بے شمارنمازی ہر نماز کے وقت وضو کرتے ہیں۔ وضو کے لئے تقریبا تین لیٹر پانی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طرح روزانہ ہزاروں لیٹر پانی ہم وضو کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ آپ کے موجودہ سسٹم کے مطابق ٹائلٹس اور وضو کا پانی سیوریج سسٹم میں جاتا ہے۔ اگر ہم وضو کے لیے استعمال کیے جانے والے پانی کو الگ کرلیں تویہ پانی ہم درختوں اور گھاس کو دینے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔

ایسا کرنے کے تین بڑے فوائد ہیں۔ پہلا فائدہ یہ ہے کہ آپکو زمین سے پانی نکال کر پودوں کو نہیں دینا پڑے گا۔ اس طرح آپ بجلی کی بچت کر سکیں گے۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کیا آپ زیرآب پانی کی سطح کو مزید گہرا ہونے سے روک سکیں گے۔ اور تیسرا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ ہم اللہ کی دی ہوئی اس نعمت کو ضائع کرنے والوں میں شمار نہیں ہوں گے۔

ہم نے ذاتی طور پر غزالی پریمیم کالج لاہور میں اس کو اپنایا ہے۔ الحمداللہ ہم کامیاب ہوئے اور ہم پانی کو دوبارہ استعمال کر کے زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی بچت بھی ہو رہی ہے۔

برادر محترم یہ بھی آپ کو جان کر خوشی ہوگی اس سسٹم کے لئے کوئی بہت بڑی رقم درکار نہیں ہوتی۔ عام طور پر مسجد میں ٹائلٹ اور وضو خانے الگ الگ ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ یہ سطح زمین سے بلند ہوتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ ان دونوں کو الگ الگ کر دیں اور تھوڑا سا پانی جمع کرنے کے لئے ایک ٹینک بنا لیں تو اس سے آپکو پودوں کو پانی دینے میں بے حد آسانی ہوگی۔

میں امید کرتا ہوں کیا آپ اس تجویز پر ضرور غور کریں گے، اس سلسلہ میں میں ہر طرح کی مشاورت کے لیے حاضرہوں۔

آپکا خیرخواہ

ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ

تعاون فاؤنڈیشن پاکستان

Facebook Comments Box

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *